اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان نے تائیوان کو شکست دے کر ایشیئن ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں تائیوان کے خلاف 38-55 پوائنٹس سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی ۔ٹیم کی طرف سے حنا چوہدری ، رضا شاہ، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان اپنا سیمی فائنل تائیوان کے خلاف 14 اگست کو کھیلے گا۔