نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ کل جمعرات سے کراچی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ کل جمعرات 13 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ کل جمعرات 13 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر ام لیلیٰ کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے آرگنائزنگ سیکرٹری اسما سعید سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔



