یومِ آزادی کی مناسبت سے ایکٹیوٹ جشنِ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد( آج) ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) لاہور میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایکٹیوٹ جشنِ آزادی سائیکل ریس 2026 کا انعقاد آج13 اگست کو کیا جائے گا۔ ایونٹ ایکٹیوٹ (ACTIVIT)، UGI اور پاکس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) لاہور میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایکٹیوٹ جشنِ آزادی سائیکل ریس 2026 کا انعقاد آج13 اگست کو کیا جائے گا۔ ایونٹ ایکٹیوٹ (ACTIVIT)، UGI اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد فعال طرزِ زندگی اور صحت مند پاکستان کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق سائیکل ریس آج بروزجمعرات 13 اگست کو صبح 9 بجے پنجاب اسٹیڈیم لاہور سے شروع ہوگی، جس میں تقریبا 40 سے 50 مرد و خواتین سائیکلسٹس شرکت کریں گے۔ شرکاء وحدت روڈ پر واقع UGI ہیڈ آفس میں قائم فنشنگ پوائنٹ تک سائیکلنگ کریں گے۔ریس کے اختتام پر صبح 10 بجے UGI ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم ہال میں تقریب منعقد ہوگی، جہاں کامیاب سائیکلسٹس میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب میں یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا جائے گا جبکہ اس موقع پر ایکٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ملی نغمہ پیش کیا جائے گا۔اختتامی تقریب میں صوبائی وزیرِ کھیل پنجاب اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔



