اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر اور نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر نے الائیڈ بینک کے سابق فٹ بال کھلاڑی وقاص الرحمن کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو انہوں نے وقاص الرحمن کی وفات دکھ کااظہار کرتےہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔