’’معرکہ حق آزادی کپ‘‘:غضنفر بلال اور طیب بلال نے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) غضنفر بلال اور طیب بلال نے ’’معرکہ حق آزادی کپ ‘‘ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ اعجاز الرحمان اور فہیم بلال نے دوسری پوزیشن ح

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) غضنفر بلال اور طیب بلال نے ’’معرکہ حق آزادی کپ ‘‘ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ اعجاز الرحمان اور فہیم بلال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز لیژر سٹی باؤلنگ کلب ایف-7 مرکز اسلام آباد میں جاری ’’معرکہ حق آزادی کپ‘‘ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل غضنفر بلال اور طیب بلال نے 736 پوائنٹس کے ساتھ جیت لیا۔ اعجاز الرحمٰن اور فہیم اکبر نے 705 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، احمر سلڈیرا اور دانیال شاہ نے 702 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اعزاز اعجاز اور دانیال اعجاز نے 692 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ایان بھٹی اور عبدالمعیز نے 627 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 14 اگست کو شام 6 بجے منعقد ہوگی ،جس میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



