اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے جس میں سہیل سخی بھی شامل تھے۔ بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے ۔کوہ پیما کی لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے لیے جانے والے پورٹرز کو ملی ہے جسے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا اور ان کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لائی جائے گی۔بیس کیمپ ذرائع نے کہا کہ حادثے کے بعد 5 نیپالی کوہ پیماں سمیت 7 کوہ پیمائوں کی لاشیں ملی تھیں۔