Sports
مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک ن
مصنف UrduPoint26K بار پڑھا

ڈارون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل سٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434ہوگئی ہے۔مچل سٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔



