پاکستان اور ایران کا کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔ ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ایرانی وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تربیتی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایرانی کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ معاونت فراہم کرنے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو کوچنگ تجربہ اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کوچنگ علم اور تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی ۔ پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایرانی کرکٹ کے لیے کھیلوں اور کرکٹ کے سازوسامان کی فراہمی میں معاونت کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جونیئر اور سینئر کرکٹرز کی ضروریات کی نشاندہی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کا کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔



