انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم 5 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم تقریباً 2 سال کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز میں شامل ہوئے ہیں۔
سعود شکیل 2 درجے تنزلی کے بعد 26ویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے۔
عبداللّٰہ شفیق نے 25 درجے ترقی کے بعد لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے۔