رافیل جوڈار مردوں کی ٹینس تاریخ میں سب سے تیزی سے ٹاپ 10 میں شامل ہونے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل جوڈار اے ٹی پی نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلس کو شکست د

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل جوڈار اے ٹی پی نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلس کو شکست دے دی۔ ای ایس پی این کے مطابق 19 سالہ ہسپانوی کھلاڑی مردوں کی ٹینس تاریخ میں سب سے تیزی سے ٹاپ 10 میں شامل ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ 19 سالہ ہسپانوی کھلاڑی رافیل جوڈار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کے آرتھر فلس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا بلکہ لائیو اے ٹی پی رینکنگ میں 11 ویں پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ اگر رافیل جوڈار برینڈن ناکاشیما کے خلاف اپنا سیمی فائنل جیت جاتے ہیں تو وہ ٹاپ 10 میں داخل ہو جائیں گے، تاہم اگر بن شیلٹن بھی فائنل میں پہنچتے ہیں تو رافیل جوڈار کو ریکارڈ کے لیے بین شیلٹن کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس سے قبل ٹاپ 100 سے ٹاپ 10 میں سب سے تیزی سے پہنچنے کا ریکارڈ بورس بیکر کے پاس ہے جنہوں نے 1985 میں 18 سال کی عمر میں یہ کارنامہ 210 دنوں میں انجام دیا تھا، جبکہ رافیل جوڈار مونٹریال میں کامیابی حاصل کر کے محض 140 دنوں میں یہ لاجواب اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اس ٹورنامنٹ میں یہ ہدف حاصل نہ بھی کر سکے تو آنے والے سنسناتی ماسٹرز یا یو ایس اوپن میں بہترین کارکردگی انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی ہوگی۔ آرتھر فلس کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی رافیل جوڈار 2018 میں یونانی سٹیفانوس کے بعد مونٹریال کے ٹاپ ایٹ میں پہنچنے والے پہلے ٹیین ایجر اور 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔



