ہسپانوی کلب سیویلا کا سکاٹش فارورڈ روبی یور ےسے معاہدہ طے پاگیا
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) ہسپانوی فٹ بال کلب سیویلا نے سویڈن کے کلب آئی کے سیریس سے سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سٹرائیکر روبی یورے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق روبی

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) ہسپانوی فٹ بال کلب سیویلا نے سویڈن کے کلب آئی کے سیریس سے سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سٹرائیکر روبی یورے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق روبی یورے 6.5 ملین یورو کے عوض سینچیز پیزجوان سٹیڈیم پہنچے ہیں جہاں انہوں نے 2031 تک پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ روبی یورے نے سویڈش کلب کے لیے 50 میچوں میں 31 گول سکور کیے جن میں سے 15 گول رواں برس کھیلے گئے 15 میچوں میں سامنے آئے۔ سیویلا کی سرکاری ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے روبی یورے نے کہا کہ اتنے بڑے کلب اور لا لیگا میں کھیلنا ان کے کیریئر کو آئندہ درجے پر لے جانے کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔ کوچ لوئس گارشیا پلازا کی زیرِ نگرانی کھیلنے والے روبی یورے پر اب ٹیم کے لیے گول سکور کرنے کی اہم ذمہ داری عائد ہوگی جو اس سے قبل ایکور ایڈمز نبھا رہے تھے جنہیں رواں موسمِ گرما میں وینس کو فروخت کر دیا گیا ہے۔



