اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ حب کے زیرِ اہتمام جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ایک شاندار تائیکوانڈو ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2026ء) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ حب کے زیرِ اہتمام جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ایک شاندار تائیکوانڈو ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2026ء) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ حب کے زیرِ اہتمام جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ایک شاندار تائیکوانڈو ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب محمد ہاشم تھے۔ اس موقع پر مولانا سمیع اللہ، اسٹرائیکر شاکر بلوچ، غلام قادر مینگل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی مشیر کھیل مینامجید اورڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل کی کاوشوں کو سراہاایونٹ میں ضلع حب کے چار مختلف تائیکوانڈو کلبز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 کھلاڑیوں نے شرکت کی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ہونے والے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ کھلاڑیوں نے نظم و ضبط، کھیل کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ضلع حب میں تائیکوانڈو کا ٹیلنٹ کسی بھی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے شہریوں نے بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد میں انتظامیہ کے کردارسراہتے ہوئے کہا نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں لاِئق تحسین ہیں شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظم اسپور?ٹس ایونٹ کو کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور جدید کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات قراردیاہے اوراس توقع اظہارکیا ہے کہ یوم آزادی تقریبات میں اسپورٹس کے ضلع حب میں مختلف کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی اور ٹرافی، نقد انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ شرکائنے حکومتِ بلوچستان اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مزید مضبوط ہوگا۔



