5 ویں نیشنل سکول روپ سیکپنگ چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہو گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان روپ سیکپنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ روپ سیکپنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 5ویں نیشنل سکول روپ سیکپنگ چیمپئن شپ کل جمعہ 14 اگست سے منی سپورٹس کمپل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) پاکستان روپ سیکپنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ روپ سیکپنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 5ویں نیشنل سکول روپ سیکپنگ چیمپئن شپ کل جمعہ 14 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان روپ سیکپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شرق صدیقی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سکولوں کے طلبا اور طالبات حصہ لیں گے۔ شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



