Sports
’جیانی انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہو گی‘: ٹرمپ کی فیفا کو وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے پر عالمی فٹبال تنظیم کی گورننگ باڈی ’بڑی غلطی‘ کرے گی۔
مصنف Naila Abbas114K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے پر عالمی فٹبال تنظیم کی گورننگ باڈی ’بڑی غلطی‘ کرے گی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جیانی انفینٹینو کی قیادت میں ہونے والا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا ہے اور اگر انفینٹینو کو عہدے سے ہٹایا گیا تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیفا کے لیے یہ ایک بڑی غلطی ہو گی، اگر فیفا کسی بھی وجہ سے صدر جیانی انفینٹینو کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچتا بھی ہے تو وہ شاندار انسان ہیں اور انہوں نے 4 مرتبہ اب تک کے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی ہے، اگر انفینیٹینو چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
ورلڈ کپ حصص فروخت کرنے کی کوشش، اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کی فیفا قیادت پر سخت تنقید
ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب: ڈونلڈ ٹرمپ پوڈیم سے نہ ہٹے، فیفا کے صدر نے ہاتھ پکڑ کر اتارا


