Sports
وسیم اکرم کی کارکردگی کبھی نہیں بھولوں گا: کگیسو ربادا
جنوبی افریقا کے اسٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے 1992ء ورلڈ کپ فائنل میں یادگار بولنگ اسپیل کو اپنی کرکٹ کی سب سے متاثر کن یادوں میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کارکردگی ک
مصنف Rubab Shakeel31K بار پڑھا

جنوبی افریقا کے اسٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے 1992ء ورلڈ کپ فائنل میں یادگار بولنگ اسپیل کو اپنی کرکٹ کی سب سے متاثر کن یادوں میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتا۔
کگیسو ربادا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027ء سے متعلق جوہانسبرگ میں منعقدہ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کی 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بولنگ نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا اور میں بھی مستقبل میں ایسی ہی یادگار کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں۔
وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی ہیں: گلین میک گرا


