پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر بالآخر ردِعمل دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ ہفتے کے روز پرتگال کے جزیرے میڈیرا کے شہر فنشال میں شادی کرنے والے ہیں۔
رونالڈو کے خاندان کی جانب سے شادی کی تردید بھی کی گئی، تاہم اس کے باوجود سیکڑوں مداح اپنے پسندیدہ فٹبالر کی شادی دیکھنے کی امید میں فنشال کے مرکز میں واقع تاریخی سی کیتھیڈرل کے باہر جمع ہو گئے۔