Sports
آزادی کرکٹ کپ، پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ مقابلہ
ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے (اے پی پی ایس یو کے) اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان آزادی کرکٹ کپ کے سلسلے میں ایک دلچسپ کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مصنف زاہد انور مرزا45K بار پڑھا

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے (اے پی پی ایس یو کے) اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان آزادی کرکٹ کپ کے سلسلے میں ایک دلچسپ کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد کھیلوں کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی میں باہمی روابط، اتحاد اور دوستانہ جذبے کو فروغ دینا تھا۔
کرکٹ مقابلے میں پاکستانی نژاد ماہرینِ طب اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر عرفان رشید، ڈاکٹر کاشف چوہان، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر ایاز اصغر، ڈاکٹر فیصل رانا، ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر طلحہ طارق اور دیگر نے شرکت کی۔
دوستانہ فٹبال میچ ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل، 8 ریڈ کارڈز دکھائے گئے


