معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ یحیی نے دو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں سید سعاد نے ایمچور سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ یحیی نے دوسری اورشہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ لیزر سٹی بائولنگ کلب میں جاری ٹورنامنٹ میں ایمچور سنگلز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سید سعاد نے 285 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور یحیی نے 277 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شہریار 271 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور علی 265 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



