اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولپمیئن شیخ محمد عثمان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ شیخ محمد عثمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔