پاکستان پولیس ٹیم نے قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم نے قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔چیمپئن شپ میں آرمی، واپڈا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم نے قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔چیمپئن شپ میں آرمی، واپڈا، ایف آئی اے، پاکستان ریلویز سمیت ملک بھر سے مختلف محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اپنے جاری بیان میں پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے، قومی و بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں میڈلز جیت کر محکمے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی پاکستان پولیس نیٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے فاتح ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔



