نیشنل کرکٹ چیمپئنز کپ کا آغاز (کل) سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) نیشنل کرکٹ چیمپئنز کپ 2026-27 کا آغاز (کل) منگل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹس اور بلوز کی چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) نیشنل کرکٹ چیمپئنز کپ 2026-27 کا آغاز (کل) منگل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹس اور بلوز کی چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔نیشنل کرکٹ چیمپئنز کپ کے انعقاد کے ساتھ آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنا اور نوجوان کرکٹرز کو ون ڈے کرکٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ چیمپئنز کپ کے تمام میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براڈکاسٹ ہوں گے جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشا ایپ پر میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے۔ بیرون ملک موجود شائقین پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر میچز کا براہ راست ایکشن دیکھ سکیں گے۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز کپ کا مقصد ورلڈ کپ کی تیاری کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا بھی ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی اہم ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ جیتیں۔ صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک اچھا چیلنج ہوگا ۔پاکستان گرینز کے کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا کہ ان کی ٹیم متوازن ہے اور امید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے گی۔



