سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 13اگست سےامریکا میں شروع ہوگا
سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 13اگست سےامریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ا

سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 13اگست سےامریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس کی تیاریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کا یہ98 واں ایڈیشن جبکہ مینز سنگلز مقابلوں کے لئے یہ 125 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک اپنے اعزازکا دفاع کریں گی جبکہ مینز سنگلز کے فاتح ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کلائی کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ 23 اگست تک جاری رہنے والاسنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ امریکا میں سنسناٹی کے شمالی مضافاتی علاقے میسن، اوہائیو میں لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں کھیلاجائےگاجس کے مینز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کوتقریباً 11لاکھ 51 ہزار 380امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی فاتح کھلاڑی کو تقریباً 10 لاکھ 85ہزار 220 امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ23 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔



