مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن بین شیلٹن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے مردوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے حریف کھلاڑی جواؤ فرانکا کو شکست دی ۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں 23 سالہ امریکی دفاعی چیمپئن کھلاڑی بین شیلٹن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے حریف کھلاڑی جواؤ فرانکا کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں دفاعی چیمپئن کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیکب مینسک سے ہوگا۔