برازیل ، گول کی خوشی میں کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی، وی اے آر نے گول کی خوشی بھی چھین لی
ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2026ء ) برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے 29 س

ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2026ء ) برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے 29 سالہ دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔ جاسی نے چیپیکوئنسے کے خلاف پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔
گول کے فوراً بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔ Ten co zrobił pic.twitter.com/L0gRpOzsVU— ɢʀᴇɢᴏʀ (@gregor_konop) August 9, 2026 ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ Coritiba player jumps over ad board, straight into ACCESS TUNNEL mid-goal celebration Jacy injured, and his goal ruled offside pic.twitter.com/zEtFcyQ4yi— RTVisual (@RT_Visual_on_X) August 9, 2026 جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے لیکن بعد میں انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل کیمرون کے فارورڈ ڈیڈیرک جوئل تاگو بھی اسی میدان میں گول کے بعد اسی سرنگ میں جا گرے تھے۔ ان کا گول البتہ برقرار رہا اور وہ میچ مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔



