اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی رکن آرگنائزنگ کمیٹی کلثوم احمد نے کہا ہے کہ فیڈریشن گراس روٹ سطح پر ٹین پن بالنگ کے کھیل کے ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹین پن بالنگ کا کھیل مقبولیت اختیار کر چکا ہے اور ملک میں ٹین پن بالنگ کی ترقی کے لئے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کی بے پناہ کاوشیں اور کوششیں ہیں اور ہر ماہ گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ٹورنامنٹس منعقد کروا رہے ہیں۔ ان دنوں بھی معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں کھیلی جاری ہے اور جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین بالرز حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 14 اگست تک جاری رہے گا۔