لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2026ء ) ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئرلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 11 گول کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ اولمپیئن شہباز سینئر اور اولمپیئن خالد حمید خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ خیال رہے کہ گروپ ڈی میں پاکستان اپنا اگلا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔