ڈربن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2026ء ) جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اسپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ 31 سالہ کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992ء کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے اہم مرحلے پر انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔ Kagiso Rabada reminisces about an iconic World Cup spell from Wasim Akram as his favourite World Cup memory ✨More from the pacer ➡️ https://t.co/QK6VKKxW6n pic.twitter.com/lNNVa0LU6S— ICC (@ICC) August 10, 2026 یاد رہے کہ وسیم اکرم کو بلے اور گیند دونوں میں عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے صرف 18 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور 49 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر پاکستان کا پہلا عالمی اعزاز حاصل کیا۔