کیریبین پریمیئر لیگ ،جمیکا کنگز مین اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیمیں 12اگست کو پنجہ آزمائی کریں گی
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں 12اگست کو مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں جمیکا کنگز مین اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیمیں کنگسٹن، جمیکا، سبینا پارک کے مقام پر آمنے سا

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں 12اگست کو مزیدایک میچ کھیلا جائے گا،جس میں جمیکا کنگز مین اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیمیں کنگسٹن، جمیکا، سبینا پارک کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ سی پی ایل کاچودہواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں 12 اگست کوکھیلے جانے والے واحد میچ میں جمیکا کنگز مین اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیمیں کنگسٹن، جمیکا، سبینا پارک میں نبرد آزما ہوں گی۔ جمیکا کنگز مین کو رومین پائول لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز،اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،بارباڈوس ٹرائیڈنٹس،گیانا ایمیزون واریئرز ،جمیکا کنگز مین، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیاکنگزشامل ہیں ۔ لیگ میں فائنل سمیت 39میچ کھیلے جائیں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 13 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیاکنگز کی ٹیم ایک،ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ۔



