لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2026ء ) سابق کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے لیے کھیلنے کی نشاندہی کی تو بابر اعظم نے مجھ سے تین ہفتے تک بات نہیں کی۔ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ ٹرینٹ برج میں بابر اعظم نے سنچری بنائی لیکن ان کے سست کھیلنے کی وجہ سے ٹیم آخری اوور میں ہار گئی کیونکہ انہوں نے سنچری کے لیے زیادہ گیندوں کا سہارا لیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب بابر سے نشاندہی کی تو انہوں نے تین ہفتے مجھ سے بات نہیں کی تھی۔ آرتھر نے اپنی کوچنگ کے دنوں کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات کوچ کو کھلاڑیوں کو اُن کی صلاحیتوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے چیلنجز دینا پڑتے ہیں، چاہے اس کی وجہ سے وقتی طور پر ناراضی ہی کیوں نہ پیدا ہو جائے۔ مکی آرتھر نے پوڈکاسٹ میں کہا کہ کوچنگ کا اصل فن یہ ہے کہ کھلاڑی کو بہتر کارکردگی کی طرف لے جانے والی وہ چیز تلاش کی جائے جو اسے خود کو مزید بہتر بنانے پر آمادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے مختلف مواقع پر مختلف طریقے استعمال کیے ہیں۔ بعض اوقات جب ٹیم میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے لیکن آپ کو لگتا ہے کہ ٹیم مطلوبہ ردعمل نہیں دے رہی تو آپ ٹیم کے سامنے اپنے سب سے بڑے کھلاڑی پر تنقید کرتے ہیں۔‘ ’اس سے ان کا اعتماد وقتی طور پر متاثر ہوتا ہے، وہ دو ہفتے تک آپ سے ناراض رہتے ہے، لیکن اس کے بعد جو کارکردگی سامنے آتی ہے وہ حیران کن ہوتی ہے۔‘