لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2026ء ) پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل سے قبل ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرکے اخوت اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قائم کردی۔ اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جہاں پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے مسلمان کھلاڑیوں اور اسٹاف ارکان نے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی۔ یہ خوبصورت منظر جمعہ 27 نومبر کو سیمی فائنل سے قبل دیکھنے میں آیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان میں حریف ہونے کے باوجود مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا۔