پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
پی او اے کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس 18 تا 27 ستمبر تک ہوں گے۔
جنوبی ایشیائی ممالک کی نیشنل اولمپک کمیٹیوں نے ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں پر باضابطہ رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
پی او اے کے مطابق ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز ری شیڈول کیے گئے۔