کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2026ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے 2018ء کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے انڈیپنڈنٹ فورم کے ٹی او آرز جاری کردیے۔ ک

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2026ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے 2018ء کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے انڈیپنڈنٹ فورم کے ٹی او آرز جاری کردیے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انڈیپنڈنٹ فورم کی سربراہی آزاد بیرسٹر فیونا میکلیوڈ کریں گی، جنہیں حساس نوعیت کی تحقیقات اور قومی اہمیت کے معاملات میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ فورم میں 2018ء کے دورہ جنوبی افریقا میں شامل تمام آسٹریلوی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ اس وقت کے کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداروں سمیت بورڈ ڈائریکٹرز بھی اپنا مؤقف پیش کرسکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فورم میں شرکت رضاکارانہ ہوگی اور کسی کو شرکت پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔



