Sports
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بنگلادیش اے کو ہرا کر پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گئے
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
مصنف Abdullah81K بار پڑھا

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
دوحہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو جیت کےلیے 233 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔



