اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2026ء) قائداعظم ٹرافی گولڈ، پانچویں رائونڈ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر فاٹا نے فیصل آباد کو دو روز میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔فاٹا کے آفاق آفریدی نے 70 رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے 135 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد فاروق نے 62 رنز بنائے ،کراچی بلوز کے عبداللہ فضل نے ڈبل سنچری کرتے ہوئے 205 رنز کی اننگز کھیلی ۔کراچی بلوز کو ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 372 رنز کی برتری حاصل ہے۔سیالکوٹ بلوز کے محمد طیب عارف اور محمد حریرہ نے ناقابل شکست سنچریاں بنائیں ۔پشاور بلوز کے نبی گل کے 185 اور محمد حارث نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے ۔ملتان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 380 رنز درکار ہیں۔