پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اگست 2026ء ) بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے اور کئی سنگ میل بھی عبور کیے۔ پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہرا کر تین سال اور 8 ٹیسٹ میچز کے بعد بیرون ملک کوئی میچ جیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی ٹیم آخری بار جولائی 2023ء میں بابر اعظم کی قیادت میں ہی سری لنکا میں غیر ملکی سر زمین پر آخری ٹیسٹ جیتی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بابر اعظم بیرون ملک کھیلنے والے ٹیسٹ میچز میں سب سے بہتر تناسب کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے بیرون ملک 12 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 9 میچز میں فتح حاصل کی۔