تھائی لینڈ سپورٹس سنٹر بٹگرم نے ٹیپ بال ہزارہ کے معروف بلے باز رحمن گل کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) تھائی لینڈ سپورٹس سنٹر بٹگرام نے ٹیپ بال کرکٹ کے معروف بلے باز رحمن گل کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔ اس سلسلہ میں بٹگرام کے معروف تھائی ہوٹل میں ایک پرو

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) تھائی لینڈ سپورٹس سنٹر بٹگرام نے ٹیپ بال کرکٹ کے معروف بلے باز رحمن گل کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔ اس سلسلہ میں بٹگرام کے معروف تھائی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات، کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں سپیڈ سٹار آف ہزارہ نجم الدین نجم، ضلع بٹگرام کے معروف کمنٹیٹر عمر جی، اوگی کے ٹاپ آل راؤنڈر بلال خان سمیت ٹیپ بال کرکٹ کے متعدد کھلاڑیوں اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے دوران رحمن گل کو تھائی لینڈ سپورٹس سنٹر بٹگرام کی جانب سے باضابطہ طور پر برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے رحمن گل کی ٹیپ بال کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور ہزارہ میں ان کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا۔ رحمن گل طویل عرصہ سے ٹیپ بال کرکٹ کے میدان میں اپنی جارحانہ بیٹنگ، لمبے چھکوں اور میچ وننگ اننگز کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں منفرد مقام رکھتے ہیں، اب رحمن گل ٹی ایس برانڈ کے آر جی بیٹ کے ساتھ میدان میں اپنی بیٹنگ کے جلوے دکھائیں گے۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ معروف کھلاڑیوں کو مقامی سپورٹس برانڈز کے ساتھ منسلک کرنا نہ صرف علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت قدم ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا بھی باعث بنے گا۔ تھائی لینڈ سپورٹس سنٹر بٹگرام کی جانب سے رحمن گل کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کئے جانے کو بٹگرام اور ہزارہ کی ٹیپ بال کرکٹ کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



