Sports
جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ(کل) سے پشاور میں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ (کل) پیر 10 اگست سے طہماس سٹیڈیم، پشاور میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل
مصنف UrduPoint119K بار پڑھا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ (کل) پیر 10 اگست سے طہماس سٹیڈیم، پشاور میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید بری سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی آٹھ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



