Sports
شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں میں صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل
سابق پاکستانی کرکٹر اور ’بوم بوم‘ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور قدرتی حسن کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے میں اپنا کردار ادا
مصنف Rubab Shakeel83K بار پڑھا

سابق پاکستانی کرکٹر اور ’بوم بوم‘ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور قدرتی حسن کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شمالی علاقوں کے دورے کے دوران شاہد آفریدی نے سیاحوں سے کہا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ علاقے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں، تاہم ریپرز اور کھانے پینے کی استعمال شدہ اشیا وہاں پھینکنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے دیگر افراد کو بھی کوفت ہوتی ہے۔
کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے: شاہد آفریدی


