ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت مریم نواز سپورٹس سٹی منصوبے کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت مریم نواز سپورٹس سٹی منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہون

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت مریم نواز سپورٹس سٹی منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سمیت انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم یو سپورٹس کے افسران نے مریم نواز سپورٹس سٹی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سپورٹس سٹی ملکی تاریخ کا پہلا جدید سپورٹس سٹی ہوگا،جہاں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور اس میں بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو جدید سہولیات میسر آسکیں۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تیار کیے جا رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات اور تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں اس وقت 2500 سے زائد کھلاڑیوں کو کھیلوں کی مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے،جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔



