پی ایچ ایف کا 20ویں ایشیئن گیمز کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پولز وشیڈول کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پولز اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، بین الاقوامی مقابلے 18 ستمبر سے 3 اکتوب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 20ویں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پولز اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، بین الاقوامی مقابلے 18 ستمبر سے 3 اکتوبر 2026 تک جاپان کے شہر گیفو میں کھیلے جائیں گے۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایشیئن ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 20 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ 22 ستمبر کو اس کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔ اسی طرح قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف پول مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔دوسری جانب پول اے میں میزبان جاپان، کوریا، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیاء اور سری لنکا کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ پول مرحلے کے اختتام پر ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔



