Sports
دورہ سری لنکا، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔
مصنف سید یحییٰ حسینی48K بار پڑھا

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف واحد میچ جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے ہاری اور منیبہ علی کی قیادت میں ٹی 20 سیریز کھیلنے والی ٹیم کو بھی دو ایک سے شکست ہوئی۔
دمبولہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113 رنز تک محدود رکھا اور انیسویں اوور کی دوسری گیند پر چھ وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنا کر میچ 4 وکٹ سے جیتا لیکن اس کامیابی کا سیریز کے نتیجے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
تیسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دے دی


