فیصل آباد میں انڈر 17 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2026ء) فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام انڈر 17 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب 48 باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2026ء) فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام انڈر 17 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب 48 باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو 12، 12 رکنی چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ٹیم کیمپ کے دوران چار پریکٹس میچز کھیلے گی۔ ان مقابلوں کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر کے مطابق کیمپ کے لیے قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم ٹرائل میچز کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کا دوبارہ جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کیمپ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اعجاز احمد جونیئر کے مطابق اگلے مرحلے میں منتخب کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت اور حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا، جبکہ ان کی فٹنس اور ذہنی مضبوطی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔



