دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن، ویسٹ انڈیز کے 6 وکٹوں پر 103 رنز، پاکستان کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل
پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2026ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں

پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2026ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے ہیں اور مجموعی طور پر پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 266 رنز پر 2 وکٹوں سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ عبداللہ شفیق نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 160 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ بعد ازاں اویس ظفر، سلمان علی آغا، محمد رضوان، علی عثمان، عبید شاہ اور محمد علی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، جبکہ ساجد خان نے 30 رنز کی مفید اننگز کھیل کر عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دیا۔



