’کنگ ‘ نے ’ بابر‘ کو سنچری سے محروم کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2026ء ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کے قریب پہنچ کر 88 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ دلچسپ بات یہ رہی کہ انہیں رن آؤٹ کرنے وا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2026ء ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کے قریب پہنچ کر 88 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ دلچسپ بات یہ رہی کہ انہیں رن آؤٹ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ تھے۔ بابر اعظم گزشتہ روز سنچری مکمل کر لیتے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً چار سال بعد ان کی پہلی سنچری ہوتی، بابر نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری 2022ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔ مزید دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ صرف ایک روز قبل سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور برینڈن کنگ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں دونوں کھلاڑی ایک ساتھ کریز پر موجود تھے جہاں برینڈن کی جرسی پر "KING" اور بابر اعظم کی جرسی پر "BABAR" درج تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ایک ہی فریم میں کھڑے ہونے سے جرسیوں پر لکھے الفاظ ملا کر ’’ KING BABAR ‘‘ (کنگ بابر) بنے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ King Babar 😉 pic.twitter.com/nkdsIbYOUG— Ans (@PakForeverIA) August 3, 2026 تاہم کھیل نے صرف ایک دن بعد دلچسپ موڑ لے لیا، جب اسی برینڈن کنگ کی برق رفتار تھرو نے بابر اعظم کو 88 رنز پر رن آؤٹ کر کے نہ صرف ان کی اننگز کا خاتمہ کیا بلکہ برسوں بعد آنے والی ممکنہ ٹیسٹ سنچری کا انتظار بھی مزید بڑھا دیا۔ Babar Azam got run out because of his own mistake, but ended up showing his frustration at Abdullah.Brandon king injured after brilliant throw 🥺🤯🔥 pic.twitter.com/T5i4HWLejc— Cricket Room (@cricket__room) August 4, 2026



