ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز (ایمسٹیلوین) اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز (ایمسٹیلوین) اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے،ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے تیار ہے، اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج شامل کیا گیا ہے ،پاکستان اسکواڈ میں وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفی، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان، اور محمد عماد۔ گول کیپرز میں وقار اور علی رضا شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینیجر میں محمد اویس قرنی ہیڈ کوچ میں باب جوہان ویلڈہوف ، (نیدرلینڈز) ، اسسٹنٹ کوچ میںکرسٹوفر جان بوون (گریٹ برٹین)، اسسٹنٹ کوچ: عدنان ذاکر اور ویڈیو ٹیکنیشن میںاشرف سلطان ہونگے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جدوجہد میں گرین شرٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کریں۔



