ارشد ندیم کی حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں بری طرح ناکامی اور مایوس کن کارکردگی پر قوم کا ہر بچہ، بچہ غمی کے آنسو بہا رہا ہے،شاہد خانم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (ویمن ونگ)کی صدر اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن منیجمنٹ کمیٹی کی سربراہ میڈم شاہدہ خانم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی حالیہ کامن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2026ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (ویمن ونگ)کی صدر اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن منیجمنٹ کمیٹی کی سربراہ میڈم شاہدہ خانم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں بری طرح ناکامی اور مایوس کن کارکردگی پر قوم کا ہر بچہ، بچہ غمی کے آنسو بہا رہا ہے اور ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شکست پر انکوائری کمیشن بنا کر ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نیکہا کہ پیرس اولمپک گیمز میں ارشد ندیم کو چیمپئن بنانے میں ایشیااتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی کاوشوں اور کوششوں کو پاکستانی قوم خاص کر نئی نوجوان نسل کبھی بھی نہیں بھلا سکتی اور قوم کا ہر بچہ، بچہ جانتا ہے کہ اکرم ساہی کی خدمات، کاوشوں اور کوششوں سے ارشد ندیم اولمپک چیمپئن بننا اور پیرس سٹیڈیم میں جیتنے اور کامیابی کے بعد ارشد ندیم میجر جنرل اکرم ساہی کے گلے لگ کر کتنی دیر تک خوشی کے آنسو بہاتا رہا جس کو پوری دنیا دیکھ رہی تھی۔ اکرم ساہی نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی اپنی صدارت میں ارشد ندیم کو چین، سائوتھ افریقہ اور ہنگری کے غیر ملکی کوچز سے جدید اور اعلیٰ تربیت بھی دلوائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شکست پر انکوائری کمیشن بنا کر ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے۔



