پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2026ء ) ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی شہر سیالکوٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ پورٹ آف سپین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عظیم شاعر علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا ذکر کر دیا۔ این بشپ نے بتایا کہ سیالکوٹ شاعروں اور ادیبوں کی سرزمین ہے، انہوں نے اس ادبی حوالے کو سیالکوٹ کے عبداللہ شفیق کے لیے بابر اعظم کے دیے گئے نام 'کتابی' سے جوڑا۔ این بشپ نے کہا کہ عبداللہ کو یہ نام کتاب دوستی یا مطالعے کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ بابر اعظم نے ان کی بہترین بیٹنگ تکنیک دیکھتے ہوئے دیا تھا۔ Ian Bishop- Interesting story about these two batsmen is that Sialkot has produced some of the finest poets and writers, including Allama Iqbal,Parveen Shakir, and Faiz Ahmed Faiz. Fittingly, Abdullah Shafique was nicknamed "Kitabi" by Babar Azam. #wivpak pic.twitter.com/vYZJ5XL6fo— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) August 3, 2026 واضح رہے کہ پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں 2 وکٹ پر 266 رنز بنالیے۔ عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری سکور کی، وہ 107 رنز اور بابر اعظم 86 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مزید 78 رنز کا خسارہ ہے۔