’کنگ بابر‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلچسپ اتفاق نے مداحوں کو محظوظ کر دیا
پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2026ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جسے کرکٹ شائقین خوب پسند کر رہے ہیں۔ وائرل تصویر میں وی

پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2026ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جسے کرکٹ شائقین خوب پسند کر رہے ہیں۔ وائرل تصویر میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک ساتھ کریز پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برینڈن کی جرسی پر ان کا نام ’’ KING‘‘ جبکہ بابر اعظم کی جرسی پر ’’ BABAR ‘‘ درج ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے ایک ہی فریم میں کھڑے ہونے سے جرسیوں پر لکھے الفاظ ملا کر ’’ KING BABAR ‘‘ (کنگ بابر) بنتا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ King Babar 😉 pic.twitter.com/nkdsIbYOUG— Ans (@PakForeverIA) August 3, 2026 واضح رہے کہ بابر اعظم کے مداح انہیں محبت سے ’’ کنگ بابر‘‘ کے لقب سے پکارتے ہیں اسی وجہ سے یہ تصویر مداحوں کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن گئی۔ سوشل میڈیا پر شائقین اس منفرد اتفاق پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے اسے ’’ پرفیکٹ فریم ‘‘ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ’’ آخرکار کنگ اور بابر ایک ہی تصویر میں آ گئے۔ ‘‘



