ناک آؤٹ کے بعد آئرش باکسر لی ریوز ہسپتال منتقل، حالت تشویشناک
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) آئرلینڈکے باکسر لی ریوز کو ڈبلن میں ہونے والے ایک مقابلے کے 10ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ای ایس پی این کے مط

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) آئرلینڈکے باکسر لی ریوز کو ڈبلن میں ہونے والے ایک مقابلے کے 10ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 31 سالہ آئرش باکسرلی ریوز باکسنگ فائٹ کے دوران گیری کلی کے خلاف میچ کے 10ویں راؤنڈ میں 2 بار نیچے گرے ۔ دوسری بار گرنے پر وہ دوبارہ نہ اٹھ سکے، جس کے بعد انہیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جا کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ یہ مقابلہ ڈبلن کے 3ایرینا میں منعقدہ بڑے فائٹ ایونٹ کا حصہ تھا۔کوینزبیری کے پروموٹر فرینک وارن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں لی ریوز اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور وہ باکسر کی صحت سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔ مخالف باکسر گیری کلی نے بھی لی ریوز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کی شاندار کھیل اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔



