لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’’قبول ہے‘‘کہہ رہی ہیں جبکہ انہوں نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا الحمداللہ ، زندگی کے نئے باب کا آغاز۔ ویڈیو میں ثانیہ فون پر اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے پوچھتی ہیں میں کیسی لگ رہی ہوں اس پر جواب آتا ہے میری دلہن لگ رہی ہو۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ویڈیو پر کچھ صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ ویڈیو ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو بلکہ ممکن ہے یہ ثانیہ اشفاق کے ماڈلنگ یا شوبز کیرئیر کے کسی نئے منصوبے کی تشہیر ہو۔ تاہم خود ثانیہ اشفاق نے تاحال اس ویڈیو کی نوعیت یا اپنے نئے باب کی وضاحت نہیں کی جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔